ابنا: شامي فوج نے اسي طرح ريف دمشق ميں يبرود کے علاقے ميں فوجي کاروائي کے دوران خاصي پيشقدمي کي اور اردن کي سرحد کے اندر سے شام کے جنوبي صوبے درعام ميں داخل ہونے کي دہشت گردوں کي کوششوں کو ناکام بناديا۔ دہشت گردوں کے ايک ٹولے نے لبنان کے اندر سے بھي شام ميں داخل ہوکر شامي فوج پر حملہ کرنے کي کوشش کي جنھيں شامي فوج نے بروقت کاروائي کرکے ہلاک کرديا۔ايک اور خبر يہ ہے کہ ريف دمشق کے علاقے غوطہ شرقي، زملکا اور عربين ميں مسلح کے افراد کے ٹھکانوں پر شامي فوج نے زبردست حملہ کيا اس حملے ميں بھي بڑي تعداد ميں دہشت گرد مارے گئے ہيں۔دوسري طرف خود مسلح دہشت گرد گروہوں کے درميان آپسي لڑائي ميں بھي بڑي تعداد ميں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں۔ يہ لڑائياں ديرالزور ميں احرارالشام، دولت الاسلاميہ في العراق والشام اور جبہہ النصرہ کے درميان ہوئي ہيں۔
.......
/169